کراچی : کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ہمیشہ کرتے رہے گے ، بھارت کشمیریوں کا حق خود ارادیت چھین رہا ہے، ظلم کی ایک نئی داستان کشمیریوں پر رقم کر کے نریندر مودی نے اپنا نام وقت کے چنگیز خان اور ہمایوں میں لکھوایا ہے ، کشمیری مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بھارت کے ہاتھ نہ رکے تو آنے والے وقتوں میں بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس مسئلے کو فلفور حل کروائے ، غفلت اور سستی کا مظاہرہ کر کے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی برادری یک طرفی کا عملی مظاہر کررہی ہیں ۔ حکومت پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا خوش آئند ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کشمیر کی آزادی کی جنگ انتہائی اچھے انداز میں لڑ رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، معاون ناظم عافیت صدیقی، ناظم تربیتی امور بلال اکبر نے 5 فروری کشمیر ڈے پر ” عزم آزادیٔ کشمیر طلبہ ریلی ” میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کا حصہ بھر پور انداز میں بنیں گے ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے غیر منصفانہ قبضہ کیا ہوا ہے ، کشمیری مسلمانوں کو پاکستان سے محبت کے جرم میں آئے روز قتل کرنا اور طرح طرح کے ظلم و ستم ان پر ڈھانا انسانیت کا کھلا مذاق ہے ، بھارت آنے والے دنوں کے لیے اپنے مسائل خود پیدا کر رہا ہے۔
عالمی برادری اس کا بھرپور نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سے کسی بھی مسئلے پر مذاکرات کے لیے کشمیر کو بنیاد بنائے ، بھارت پاکستان میں طرح طرح کی سازشیں کر وا کر اور کنڑول لائن پر آئے دن گولہ باری کر کے کشمیر سے عالمی اور پاکستانی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے۔
Kashmir Day Protest
Kashmir Day Protest
جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0310-0202330