نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے کشمیری مسلمان افضل گرو کو پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی دے دی ہے جس کے بعد کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
افضل گرو کو 2004 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں سزا سنائی گئی گھی جس کے بعد کشمیر میں شدید ردعمل سامنا آیا تھا جس کے بعد ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا ۔ افضل گرو نے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کر رکھی تھی لیکن پرناب مکھرجی نے ان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی اور آج صبح انہیں پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اگر افضل گرو کو پھانسی دی گئی تو کشمیر میں شدید ردعمل ہو گا۔ افضل گرو کو پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2001 میں 5 افراد نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔