اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہاہے کہ بھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف آزادکشمیرمیں 19 مئی کو احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی الیکشن کے دوران ہونے والے نوجوانوں پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای کی ہدایت پربھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ پر تشدد کیخلاف آزادکشمیر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔