راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے بھارت کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں دبا سکتا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری سات دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارتی فوج کا ظلم انہیں نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ریفرنڈم کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی جدوجہد ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔