بھارتی ریاست کیرالہ کے 15 نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ‘ داعش میں شمولیت کا شبہ

Isis

Isis

تھیرووناتھا پورم (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا کے دو اضلاع کساراگڈ اور پلاکڈ سے مشرق وسطی جانے والے متعدد نوجوانوں میں سے 15نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔

جبکہ والدین نے ان کی اسلامک سٹیٹ (داعش) میں شمولیت کاشبہ ظاہر کیا ہے ۔ہفتہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ریاستی وزیراعلیٰ پنیاری وجے یان نے پولیس کو فوری طور پر معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔