نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک اور خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، کچھ دن پہلے بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔
دلی پولیس کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ خاتون نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر راستہ بھٹک گئی تھی جہاں چھ افراد نے اسے لوٹنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروانے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ سے انکار کردیا اور اپنے ملک واپس چلی گئیں۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش کے لیے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں بھی دلی میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔