بھارت کو شکست: جنوبی کوریا نے ایشیئن چیمپیئن شپ جیت لی

South Korea

South Korea

ایشیا کپ کے فائنل میں کوریا نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔ جس کے بعد بھارت بھی عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ جبکہ پاکستان نے ملایشیا کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اپیوہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن کوریا نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے کر اسے عالمی کپ سے باہر کر دیا ہے۔ عالمی کپ میں شرکت کے لئے بھارت کو بھی یہ ٹورنامنٹ جیتنا لازمی تھا۔

کوریا نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے ہاف میں دو گول کرکے برتری حاصل کی۔ جسے بھارت نے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے گول کرکے برابر کردیا۔ میچ کے آخری لمحات میں کوریا نے آخری گول کرکے میچ میں ایک بار پھر برتری لی جو اختتام تک برقرار رہی۔ جنوبی کوریا نے تین بار کا پاکستانی ریکارڈ توڑتے ہوئے چوتھی بار ایشین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔