بھارت میں لینڈ سلائڈنگ، 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے

India

India

پونے (جیوڈیسک) بھارت کے مغربی شہر پونے شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں سو سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہرکے ایک قصبے’’امبی گاؤں‘‘میں لینڈ سلائی ڈنگکے بعد ملبے تلے دب جانے والے 100 سے زائد افراد کی تلاش کا کام جا ری ہے۔

اس سلسلے میں 300 سے زائد امدادی کارکن مصروف ہیں۔ بھارت کے نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس کے انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ خراب موسم ، امدادی کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔