نئی دہلی (جیوڈیسک) اہلکار باغیوں کے خلاف کارروائی کے بعد واپس آ رہے تھے، دو زخمی اہلکار ہسپتال منتقل بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڑھ چرولی میں ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر کے وج نے بتایا کہ پولیس اہلکار باغیوں کے خلاف کارروائی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اچانک انکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں باغیوں کیلئے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔