چندی پور (جیوڈیسک) بھارت نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ چندی پور کے مقام پر کیا گیا۔
یہ میزائل 350 کلو میٹر تک مار کرنے نیو کلیئر وارڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پرتھوی ٹو میزائل میں اینٹی بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔پرتھوی بھارت کا پہلا میزائل ہے جسے مکمل طور پر بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔