بھارت کو جامع مذاکرات کے لئے تاریخیں تجویز کردی ہیں, ترجمان دفترخارجہ

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نیمیڈیا بریفنگ میں بتایا امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے سے تعلقات کو درست سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا امریکا سے اسٹر ٹیجک مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور چھ ماہ میں دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپس کی ملاقات ہوگی جس کے بعد وزارت خارجہ کے ساتھ مذاکرات ہونگے۔

ترجمان نے کہا ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کے ساتھ معصوم شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا جان کیری سے حکومت نیایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ اٹھایا تھا۔ بھاشا ڈیم پر امریکا نیپہلے ہی دو سو ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کوجامع مذاکرات کے حوالے سے پانی اور سر کریک کے معاملے پر مذاکرات کے لئے تاریخیں تجویز کی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کسی دہشت گرد کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کرے گا اور نہ اسے کسی کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سرحد پار سے پاکستان پر حملے کئے جاتے ہیں اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔