پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خورشید قصور ی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات ہونے چاہئیں، مسلہ کشمیر کو حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ کابینہ کی ڈیفینس کمیٹی کو مضبوط بنایا جائے۔
تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقل وزیر خارجہ بنایا جائے اگر سرتاج عزیز صدر مملکت بن جاتے ہیں تو یہ ذمہ داری کسی اور کو دی جائے، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔