بھارت میں گزشتہ سال 86 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی

Arun Jaitley

Arun Jaitley

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں گز شتہ سال 86 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کر کے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا جبکہ گزشتہ پانچ سال میں 600 کے قریب فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی۔

اس بات کا انکشاف بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔