اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اس لئے اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھ پہلے بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے تھے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہار کر دیا ہے۔
پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا، اس لئے اب بھارت کو بھارتی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے اور اب حکومت اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے پرغور کررہی ہے۔