اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی قیادت کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مذمتی قرار داد پیش کی
قرار داد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ہےپاکستان توڑنے میں بھارت کا کردار تھا،اقوام متحدہ بھارتی قیادت کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے مستقل کام کر رہا ہے، لیکن پاکستان میں عدم استحکام، دہشت گردی اور خود کش حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، بھارتی وزیراعظم کے اعترافی بیان نے اس بیرونی ہاتھ کو واضح کر دیا ہے۔