بھارت لائن آف کنٹرول کی نگرانی میں اب کتے استعمال کرے گا

Dog

Dog

نئی دہلی (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پر دراندازوں کا فوری طور پتہ لگانے کے لیے ان تربیت یافتہ کتوں کے جسم میں جی پی ایس اور وائرلیس مائیکرو فون جیسے جدید آلات نصب کیے جائیں گے۔

بھارتی حکومت نے یہ قدم پاک بھارت سرحد اور کنٹرول لائن پر دراندازی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ کتوں میں سونگھنے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے جس سے وہ پوشیدہ اشیا کا آسانی سے پتہ لگا لیتے ہیں۔

سرحد پر تعینات کیے جانے والے ان کتوں کو اس مقصد کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میرٹھ میں واقع فوج کے معروف ریماونٹ اینڈ ویٹرنر کور کے تربیتی مرکز میں ان کتوں کو تربیت دی گئی ہے۔ جرمنی کے شیپرڈ نسل کے کتوں کی تربیت تین ماہ پہلے شروع کی گئی تھی۔