سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالات نارمل کرنا چاہتے ہیں مگر اس کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا، بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ صرف ہماری خواہش پر نہیں ہو گا، افغانستان کو بھی اس میں کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی سے لڑ رہا ہے تاہم اب پاکستان میں دہشتگردی پہلے سے بہت کم ہو گئی ہے اور دہشت گردی کم کرنے میں فوج کی قربانیوں کا بہت اہم کردار ہے۔