لاہور (جیوڈیسک) سینٹر سراج الحق نے بھی بھارت کو واشگاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ بھارت اگر اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایوان اقبال لاہور میں جماعت اسلامی خواتین کے یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ اب 1965 والے حالات نہیں بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے بہت بھاری پڑے گی۔
امیر جماعت سراج الحق نے کہا پاکستان کا مستقبل اسلامی انقلاب ہے اس نظام کو نہیں مانتے جہاں غریب بھوکا اور امیروں کے کتے مربے کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ملک میں ہرسال 43 کھرب 80 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بہنیں اور بیٹیاں بھارتی مظالم کیخلاف کھڑی ہیں پاکستان میں بھی خواتین کو ظلم اور جبر کیخلاف اٹھنا ہو گا۔