نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کانگریس کے قافلے پر حملے میں رہنماوں سمیت30 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کاکہناہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ریاست چھتیس گڑھ میں2 سوماو نواز باغیوں کی طرف سے بارودی سرنگ اور خود کار ہتھیاروں سے حکمران جماعت کانگریس پارٹی کے علاقائی رہنماوں اور کارکنوں کے قافلے پر حملہ کیاگیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں 30 افراد ہلاک24 زخمی ہیں۔ ریاستی پولیس سربراہ آر کے وِج کے مطابق مرنے والوں میں کانگریس پارٹی کے2ریاستی رہنما اور 5 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔