گجرات (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں پور بندرگاہ سے 3 سو 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک مشکوک کشتی داخل ہوئی۔
کشتی میں 4 افراد سوار تھے اور کوئی روشنی نہیں جل رہی تھی۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے کشتی کا پیچھا کیا اور ایک گھنٹے بعد کشتی کو روکنے میں کامیاب ہوئے لیکن کشتی میں سوار افراد نے کشتی کو دھماکے سے اڑا لیا۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق واقع 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا۔ واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔