بھارت میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

 Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت ميں 3 مئی تک توسيع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت ميں 3 مئی تک توسيع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اور ریاستوں نے اگلے ایک ہفتے کے دوران حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کیا اور اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تو 20 اپریل کو نظرثانی کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق اپنی پالیسی کو ’دو دھاری دار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اگلا ہفتہ ’اگنی پرکشا‘ ہے۔ اگر عوام اور ریاستوں سخت پابندی اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی تو 20 اپریل سے کاروباری سرگرمیاں بتدریج کھولنے کی مشروط اجازت دی جاسکتی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے ماند پڑنے اور دیہاڑی دار طبقے کی پریشانی کا اندازہ ہے۔ اس لیے 20 اپریل کو لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ عوام سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو محدود رکھنے کے ليے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ميں تعاون کريں۔

واضح ہر کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔ بھارت میں 23 مارچ کو 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔