بھارت: دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کو عمر قید کی سزا ملنی چاہیئے: سپریم کورٹ

Milk Men

Milk Men

نئی دلی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس سِکری اور جسٹس رادھا کشن پر مشتمل بینچ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ہدایت دی کہ حکومتیں اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف قانون سازی کریں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اترپردیش، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاضل ججوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو قوانین میں ترمیم کر کے اس کی سزا عمر قید ہونی چاہیے۔

اس وقت بھارتی قانون کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو صرف چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔