نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزارت سیاحت نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کر دی ، بھارتی میڈیا نے عامر خان کو برانڈ ایمبیسیڈر سے ہٹائے جانے کی اطلاع دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں عدم برداشت سے متعلق بیان پر اداکارعامرخان کو انکریڈیبل انڈیا کی برانڈ ایمبسیڈر شپ سے ہٹا دیا گیا۔
بھارتی وزارت سیاحت نے اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان کی ایمبیسیڈر شپ سے متعلق وزارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، عامر خان بدستورانکریڈبل انڈیا کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور میک کین ایجنسی سے کانٹریکٹ برقرار ہے۔