نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت اقلیتوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن گیا، بھارت میں مسیحیوں کے حقوق کے لئے سرگرم ایک تنظیم کیتھولک سیکولر فورم نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء کے مقابلے میں گزشتہ برس بھارت میں مسیحیوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف آٹھ ہزار سے زائد حملے ہوئے۔ سنگین حملوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015ء آزادی کے بعد سے بھارت میں مسیحیوں کے لئے سب سے بدترین سال رہا۔
عیسائی برادری پر 365 سنگین حملے ہوئے۔ 7 پادریوں سمیت 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔