بھارت (جیوڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا علمبردار ملک بھارت جہاں ایک طرف تو اپنی عوام کی خوشحالی کے بلند و بانگ دعوے کرتا ہے لیکن دوسری طرف مختلف سطح پر ہونے والے سروے ان تمام تر دعوں کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہر9 منٹ بعد ایک شادی شدہ شخص خودکشی کرتا ہے جس سے ہرسال 64 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ سال دو ہزار بارہ میں بھارت میں شادی شدہ مردوں کی خودکشی کے 64 ہزار کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ شادی شدہ 32 ہزار خواتین نے بھی خودکشی جیسے گھنانے فعل کا ارتکاب کیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارہی ہے۔