لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت خصوصی تخریب کاری سیل بنا کر انہیں مشن سے نہیں روک سکتا۔ حافظ سعید نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت اور پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر بھارت انہیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
بھارت نے ان کے خلاف دنیا بھر میں پراپیگنڈہ کیا۔ اب خصوصی سیل بنا کر انہیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف خصوصی سیل بنانے والے اب خود کرپشن کرنے پر پھنس چکے ہیں۔