چارسدہ (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ فضل الرحمٰن چارسدہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، ان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اب اس کو ملک بدر کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے اپنے وزیر کو وزیر اعلیٰ کے خلاف آواز اٹھانے پر جیل بیھج دیا۔
پہلے ایک پارٹی کو کرپشن پر حکومت سے فارغ کر دیا بعد میں اپنے ہی مفادات کی خاطر حکومت میں دوبارہ شامل کر لیا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قبائل پر زبردستی اپنے فیصلے مسلط نہ کریں۔
فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ریفریڈم کے ذریعے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اگلے سال صد سالہ تقریبات منائے گئی۔