بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار

Poonam Pandey

Poonam Pandey

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو عوامی مقامات پر غیر اخلاقی لباس پہننے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی کی میرا روڈ پولیس نے جمعہ کی رات پونم پانڈے کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے عوامی مقام پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی لباس زیب تن کرکے کسی کا انتظار کر رہی تھیں، بعد ازاں انہیں آئندہ اس قسم کے لباس پہن کر عوامی مقام پر نہ آنے کی تنبیہہ کے بعد رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پونم پانڈے اپنی غیر اخلاقی حرکتوں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عریاں تصاویر جاری کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت کی حامل ہیں، اس کے علاوہ عوامی مقامات پر نازیبا لباس زیب تن کرکے آنے پر انہیں متعدد مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔