’مؤرخ لکھے گا کہ بھارت مر رہا تھا اور مودی بانسری بجا رہا تھا‘

Modi

Modi

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں تاریخ کے بدترین صحت کے بحران کے دوران مودی حکومت کے ذاتی آرام و آسائش کو ترجیح دینے پر امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 لاکھ 14 ہزار افراد وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں ایک ہفتے میں کورونا کے 15 لاکھ 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور گنجان آباد شہروں میں پھوٹنے والی وبا دور دراز کے علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے۔

وہی دوسری جانب اس ابتر صورتحال میں مودی حکومت ذاتی آرام و آسائش کو ترجیح دے رہی ہے۔

بھارت میں تاریخ کے بدترین صحت کے بحران کے دوران مودی حکومت کے ذاتی آرام و آسائش کو ترجیح دینے پر امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مورخ لکھے گا کہ بھارت مر رہا تھا اور مودی بانسری بجا رہا تھا۔

دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت کی مرمت اور بحالی جبکہ وزیر اعظم کے اپنے گھر کی تعمیر کا پونے 2 ارب سے زائد لاگت کا تعمیراتی منصوبہ جاری رکھنے پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سیاست دانوں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

عوامی صحت سے متعلق ہنگامی صورت حال کے پیش نظر بھارتی شہریوں نے منصوبے کی تعمیر رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔