کراچی (جیوڈیسک) بھارت نے نریندر مودی کی نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔ سارک کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔ بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
بھارت نے کہا کہ وہ ہر ممکن حد تک بہت سے جنوبی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات میں گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارک اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پرامن تعلقات ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے ساتھیوں کے ساتھ ممکنہ بامعنی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔اس سے واضح ہے کہ اس میں تمام پہلو شامل ہیں۔
انہوں نے کہ دوطرفہ ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے بامعنی ڈائیلاگ کے لئے ہیں۔ مودی 25 نومبر دوپہر کو سارک کانفرنس کے لئے بھارت سے کھٹمنڈو کے لئے روانہ ہوں گے۔ اور 27 کی شام کو واپس بھارت لوٹیں گے۔