دبئی(جیوڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دبئی متحدہ عرب امارات نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مستقبل میں باہمی تجارت اور سوشل سیکٹر میں تعاون کے فروغ سے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان 1950 سے قائم ہونے والے تعلقات مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہیں۔ یہ تعلقات باہمی مفادات اور ایک دوسرے کے احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔ سوشل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون عوامی سطح پر تعلقات کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔