اسلام آباد (جیوڈیسک) دفترخارجہ کیترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے سابق بھارتی عہدیدار کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت سابق بھارتی حکومتی عہدیدار کی طرف سے ان انکشافات کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے اور حقائق سامنے لائے جن میں کہا گیا ہے۔
ممبئی اور پارلیمنٹ پر ہونے والے حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے شام میں اپنے جنگجوں کو نہ بھیجنے سے متعلق تردید کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ متعلقہ محکمے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بات سامنے آئی تو وہ ضروری کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ