بھارت : ممبئی دھماکوں کے مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا

Court

Court

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی عدالت نے ممبئی دھماکوں کے مرکزی ملزم مزمل انصاری کو عمر قید جبکہ دیگر تین ملزمان کو دس دس سال قید سزاسنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی عدالت نے ممبئی دھماکوں کے کیس میں مرکزی ملزم مزمل انصاری کو عمر قید کی سزا دی ہے جبکہ تین ملزمان ثاقب، عاطف ملا اور حسیب ملا کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔

دیگر دو واحد انصاری اور فرحان کوٹ کو بھی دھماکوں میں ملوث ہونے پر عمر قید کی سزا دی ۔ تیرہ مارچ دو ہزار تین میں مولنڈ ٹرین میں دھماکے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔