نئی دہلی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں تاہم انہیں خوراک اور ادویات کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد ہارون نامی پناہ گزیں نے بتایا کہ ہم سخت مشکلات سے دوچار ہیں خصوصاً جب کوئی بیمار پڑ جاتا ہے۔
تو ہمیں اس کے علاج معالجے کی کوئی سہولت میسر نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ہمارا ایک پناہ گزیں بھائی سخت بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین نے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی امدادی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں معاونت فراہم کریں۔