بھارت میں مسلمان میت کی بے حرمتی، مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ

Boycott

Boycott

آسام (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر پولیس مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑنے لگی۔

کویت کی پارلیمنٹ کے رکن شعیب المعظری نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی اور اپنے ایک بیان میں بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

آسام میں مسلمانوں پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے جس کے پیش نظر عمان کے مفتی اعظم شیخ الخیلی نے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ آسام میں بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 2 مسلمان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بھارتی پولیس کی جانب سے ایک مسلمان کو گولی ماری گئی تھی، واقعے کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر نے بھی لاش کی بے حرمتی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔