بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے، سراج الحق، مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، حافظ سعید

Siraj-ul-Haq, Hafiz Saeed

Siraj-ul-Haq, Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر ، بھارت کے حالیہ انتخابات نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات سمیت خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔