پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ میں بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں ہونے والے بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔
بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی پٹنہ آمد سے پہلے ریلوے سٹیشن میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،پٹنہ کے گاندھی میدان میں بی جے پی کی انتخابی ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے کہ نریندر مودی کی سٹیج پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ریلی میں ہلکی نوعیت کے پانچ دھماکے ہوئے۔ان دھماکوں میں بیس افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔دھماکوں کے باوجود نریندر مودی نے ریلی سے خطاب کیا، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دھماکوں کی مزاحمت کرتے ہوئے فوری تفتیش کا حکم دیا ہے۔