بھارت (جیوڈیسک) نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی کے بعد دھونی الیون نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والا تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میتھیوز الیون اننچاسویں اوور میں دو سو ایک رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کمارا سنگا کارا نے اکہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ رویندر جدیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روہیت شرما نے اٹھاون رنز بنائے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی ناٹ آوٹ رہے اور پنتالیس رنز اسکور کیے۔