بھارت : نوراتری فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Stampede India

Stampede India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھگدڑ مچنے سے ساٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

نوراتری فیسٹیول کے آخری روز رتن گڑھ کے مندر میں پچاس ہزار ہندو یاتری جمع تھے کہ مندر کے قریب دریائے سندھ پر بنا پل ٹوٹنے کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد پل پار کرتے ہوئے سیکڑوں افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق درجنوں ہندو یاتری دریا میں بھی گر گئے۔