بھارتی بحریہ کی آبدوز میں دھماکہ، 5 اہلکار زخمی، پندرہ لاپتہ

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بھارتی بحریہ کی آبدوز میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے نیوی کے 5 اہلکار زخمی جبکہ پندرہ لاپتہ ہو گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ممبئی میں بھارتی بحریہ کی آبدوز سندھو رشک میں رات گئے۔

اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد بھارتی نیوی کے کئی اہلکاروں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آبدوز میں دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔

آبدوز میں آگ لگنے سے نیوی کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے نیوی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے سندھو رکشک میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔