سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت نواز سیاسی پارٹیوں اور حکمرانوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی باتیں کرنے کو عوامی استحصال اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر کشمیر کو سیاسی مسئلہ کہنا مگرمچھ کے آنسو بہانے کے برابر ہے کیونکہ انہی لوگوں نے کشمیریوں کو بھارت کا غلام بنایا ہے۔
کشمیریوں کو عذاب میں مبتلاکرنے والے مجرم اب کس منہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 47ء سے لے کر آج تک ان پارٹیوں اور حکمرانوں کے ظالمانہ اور جابرانہ کرتوت پوری قوم کے سامنے سیاہ تاریخ کی حیثیت سے موجود ہیں۔