سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری سیاستدان موقع پرست اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں۔
سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت نواز سیاستدانوں کا عوام کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی، چاہے عمر عبداللہ ہو،مفتی سعید ہو یا کوئی اور، یہ سب کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے حامی ہیں۔