بھارت کو پڑوسی ممالک سے شدید خطرات لاحق ہیں : من موہن سنگھ

Manmohan Singh

Manmohan Singh

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی وزیراعظم ہمسائیہ ملکوں میں دفاعی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، ہمیں اپنے دفاعی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ بھارت کو اپنے ہمسائیہ ممالک سے شدید خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کیلئے مضبوط دفاعی نظام اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ ہمسائیہ ملکوں سے بھارت کو روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے کارگر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمسائیہ ملکوں میں دفاعی صورتحال کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

بھارت کو اپنی دفاعی صورتحال مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی سرحدیں کئی ملکوں سے ملتی ہیں اور خطرات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ چیلنجوں کا تب ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے جب ملک دفاعی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی دفاعی صورتحال اس وقت جتنی مضبوط اور مستحکم ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔