نئی دلی (جیوڈیسک) انٹرویو میںPrashant Bhushan نے کہا عام آدمی پارٹی ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو غیرجانبدار رویہ اپنانا چاہئے۔
مودی لہر کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر Prashant Bhushan کا کہنا تھا نریندر مودی صرف میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا اروند کیجریوال واراناسی میں نریندر مودی سے جیت جائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما کے مطابق نریندر مودی گجرات فسادات کے علاوہ فرضی پولیس مقابلوں میں بھی ملوث ہیں۔