بھارت میں نئے وزیراعظم کا اعلان آج کیا جائیگا

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی عام انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان آج سے کیا جائے گا۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز کے مطابق انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری حاصل ہے اور نریندر مودی بھارت کے نئے وزیراعظم منتخب ہو سکتے ہیں۔

زیادہ تر تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ پچھلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے امیدوار لعل کرشن ایڈوانی تھے۔ 87

سالہ ایڈوانی کو بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے اب لوک سبھا کا اسپیکر بننے کی پیشکش کی ہے۔ انتخابات کے نتیجے میں بہار میں لالو پرشاد یادو اور تامل ناڈو میں جے للیتا کی جماعتوں کا پھر سے عروج دیکھے جانے کی توقع ہے، تاہم کانگریس بڑی تعداد میں اپنی نشستیں کھو بیٹھے گی۔