بھارت: رات کے وقت پٹرول اسٹیشنز بند رکھنے کی تجویز پر غور

India

India

نیو دہلی (جیوڈیسک) نیو دہلی بھارت میں تیل کے درآمدی اخراجات کم کرنے کیلئے رات کو پٹرول اسٹیشنز بند رکھنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی نے کہا کہ خرچ کم کرنے کیلئے کئی تجاویز آئی ہیں جن میں رات کو پٹرول اسٹیشنز کو بند کرنا بھی شامل ہے تاہم اس تجویز پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تیل کی طلب میں مجوزہ کمی سے بھارت کو ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔ بھارت کی اپوزیشن نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز پر عمل سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔