بھارت کی غیر علانیہ جنگ برداشت نہیں :سیاسی و مذہبی رہنما

Hafiz Akif Saeed

Hafiz Akif Saeed

لاہور (جیوڈیسک) مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے ساتھ فائرنگ کررہا ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، مسئلہ کشمیر ہندوستان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔

بھارت کی طرف سے فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کے خلاف غیر علانیہ جنگ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مفتی محمد خان قادری پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، حافظ عاکف سعید، پیر فضل حق، محفوظ مشہدی ، سردار محمد خان لغاری، عرفان مشہدی، قاضی عبدالغفار قادری نے مزید کہا کہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر کنٹرول لائن پر بار بار جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔