نئی دہلی (جیوڈیسک) خطے کا چودھری بننے کا خواہاں بھارت دفاعی سازو سامان کے انبار لگانے میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی جوہری آبدوز آئی این ایس آریحانت نے سمندر میں آزمائشی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی نیوی کے وائس ایڈمرل ایچ سی بشٹ کا کہنا ہے کہ آئی این ایس آریحانت نے سمندر میں آزمائشی مشق شروع کر دی ہے جس کے بعد اسے بحریہ میں تعینات کر دیا جائے گا۔ روسی ماہرین کی مدد سے تیار کردہ یہ آبدوز شپ بلڈنگ سنٹر میں تیار کی گئی ہے۔
آئی این ایس آریحانت بیس میٹر پانی میں فور میزائل فائر کرنے کا تجربہ بھی کر چکی ہے ۔ بھارت اس وقت پینتالیس نئے بحری جہاز تیار کر رہا ہے جس میں آریحانت کلاس کی دو مزید آبدوزیں شامل ہیں۔