نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ ریسرچ کے کلاسفائیڈ پیپرز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت 1964 سے پہلے بھی ایٹمی ٹیکنالوجی بنانے کے جنون میں مبتلا تھا۔
اس کا مقصد خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو زیر نگوں کرنا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالات و واقعات کے بدلنے سے بھارت اس وقت اپنے اٹیمی عزائم کو پورا نہ کر سکا۔
لیکن اس نے مئی 1998ء میں پانچ نیوکلیئر ٹیسٹ کیے اسکے جواب میں پاکستان نے چھ اٹیمی ٹیسٹ کر کے عالمی برادری کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔