کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میری ٹائم سیکورٹی کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کے باعث خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ رسد کی ترسیل کے لیے محفوظ بحرہند ضروری ہے، اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔
نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمندری راستوں کے ذریعے دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر خطرات موجود ہیں۔ سمندری حدود کی حفاظت کوئی اکیلا ملک نہیں کر سکتا، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سی پیک اور گوادر پورٹ کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے میری ٹائم سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ ہو گیا اور بھارت کا بڑھتا ہوا یہ جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے خطرے کا باعث ہے۔